مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہشمالی سائبیریا میں جنگلات میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک اور سیکڑوں گھر جل کر راکھ ہوگئے جب کہ قریبی آبادی کو بھی محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ کاکاشیا کے علاقے میں موجود جنگلات میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے جب کہ آتشزدگی سے قریبی آبادی کو بھی شدید نقصان پہنچا جہاں 34 دیہاتوں اور قصبوں کے 1300 سے زائد گھر جل کر راکھ ہوگئے۔
جنگلات میں آتشزدگی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب قریبی آبادی کے مکینوں نے خشک زرعی زمین پر آگ لگائی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ 5 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ